Friday, April 26, 2024

جنرل قمر باجوہ کی جنگی مہارت کا ڈنکہ ملک بھر میں بجتا ہے

جنرل قمر باجوہ کی جنگی مہارت کا ڈنکہ ملک بھر میں بجتا ہے
November 26, 2016

 اسلام آباد(92نیوز) جنرل قمر جاویدباجوہ کی جنگی مہارت کا ڈنکہ بجتا ہے حال ہی میں انہوں نے کنٹرول لائن پر کشیدگی کے دوران جاری تربیتی مشقوں کی خود نگرانی کی ان کا تعلق بلوچ رجمنٹ سے ہے۔ شاندار پیشہ وارانہ خدمات پر انہیں ستارہ بسالت تمغہ امتیاز ملٹری اور ستاری امتیاز ملٹری جیسے بڑے فوجی اعزازت سے نوازاگیا۔

تفصیلات کےمطابق بلوچ رجمنٹ نے پاکستان کو4آرمی چیف دیئے پہلے جنرل یحییٰ خان پھر جنرل اسلم بیگ ا ور جنرل اشفاق پرویز کیانی اور اب جنرل قمر جاوید باجوہ۔ کشمیر ہو یا شمالی علاقہ جات  دونوں جگہوں پرجنرل قمر جاوید باجوہ کو پیشہ وارانہ خدمات کا وسیع تجربہ ہے۔۔ حال ہی میں کنٹرول لائن کے ا طراف جاری تربیتی مشقیں جنرل قمر باجوہ کی ہی نگرانی میں ہوئیں ۔ جنرل راحیل شریف نے بھی ان مشقوں کا معائنہ کیا آرمی چیف بننے سے پہلے جنرل قمر جاوید باجوہ جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن تعینات رہے۔ اِس سے قبل 2014 کے دوران وہ کور کمانڈر راولپنڈی رہ چکے ہیں جنرل باجوہ نے اقوام متحدہ کمیشن کانگو میں بریگیڈ کمانڈر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں  وہ ماضی میں انفینٹری سکول کوئٹہ کے کمانڈنٹ کی ذمہ داریاں بھی سنبھال چکے ہیں۔ شاندار پیشہ وارانہ خدمات کے باعث جنرل قمر جاوید باجوہ کو ستارہ بسالت تمغہ امتیاز ملٹری اور ستارہ امتیاز ملٹری جیسے بڑے فوجی اعزازات عطا کئے گئے۔