Saturday, April 27, 2024

جنرل قمر باجوہ کی بطور آرمی چیف تقرری قابل ستائش ہے : شاہ محمود ،شیخ رشید ، محمد زبیر

جنرل قمر باجوہ کی بطور آرمی چیف تقرری قابل ستائش ہے : شاہ محمود ،شیخ رشید ، محمد زبیر
November 26, 2016

 

اسلام آباد(92نیوز)سیاسی رہنماؤں نے قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف تقرری کوسراہتے ہوئے جنرل راحیل شریف کے کردار کی بھی تعریف کی ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے فوج میں اعلیٰ  روایات قائم کیں ۔

تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خدما ت کو سراہتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ پاک فوج کے قابل  فخر  سربراہ  ہیں ۔ شیخ رشید احمد نے  بری  فوج میں نئی  تقرریوں کو  سمری کے مطابق قراردیا ، وزیر مملکت  محمد زبیر  نے  امن  و امان کی صورتحال  بہتر  کرنے میں حکومت کے کردار کو اہم قرار دیا . سیاسی حلقوں نے امید ظاہرکی ہے کہ نئے آرمی چیف بھی عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے ۔