Friday, May 10, 2024

جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین پر بھگدڑ ، 50 افراد ہلاک

جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین پر بھگدڑ ، 50 افراد ہلاک
January 7, 2020
تہران (92 نیوز) عراق میں امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق ہونیوالے جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کے موقع پر بھگدڑ مچ گئی جس میں 50 افراد ہلاک ہو گئے۔ ایران کے شہر کرمان میں جنرل قاسم سلیمانی کا آخری سفر مکمل ہو گیا۔ لاکھوں افراد اپنے محبوب کمانڈر کو الوداع کہنے کیلئے امڈ آئے۔ حدنگاہ تک عوام کا ہجوم ہی نظر آتا رہا۔ جنرل سلیمانی کے تابوت والے ٹرک کو چاروں جانب سے پھولوں سے سجایا گیا تھا۔ سوگواران نے ایرانی پرچم اور جنرل سلیمانی کی تصاویر تھام رکھی تھیں جو امریکا مخالف نعرے لگا رہے تھے۔ جنرل سلیمانی کی تدفین کے دوران اچانک بھگڈر مچ گئی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔ جنرل سلیمانی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایران کے علاوہ عراق میں بھی جلوس نکالے جارہے ہیں جن میں لاکھوں افراد شریک ہو رہے ہیں۔