Friday, May 10, 2024

جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین پر بھگدڑ ، 35 افراد  ہلاک

جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین پر بھگدڑ ، 35 افراد  ہلاک
January 7, 2020
تہران ( 92نیوز ) عراق میں امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق ہونیوالے جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین  کے موقع پر بھگدڑ مچ گئی  جس میں 35افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے عالمی میڈیا کے مطابق جنرل قاسم  سلیمانی کی تدفین کے موقع پر اچانک بھگدڑ  مچ گئی جس  کےنتیجے میں  موقع پرموجود 35افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں سے بھی متعدد کی حالت تشویشناک ہے ۔