Friday, March 29, 2024

جنرل راحیل شریف کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات‘ مختلف امور پر گفتگو

جنرل راحیل شریف کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات‘ مختلف امور پر گفتگو
April 26, 2016
اسلام آباد (92نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے دورہ اردن کے دوران کنگ عبداللہ ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا اور سپیشل سروسز آپریشن فورس کی انسداد دہشت گردی مشقوں کا معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے جنرل راحیل شریف نے اپنے دورہ اردن کے دوران اردن کے آرمی چیف کے ہمراہ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے خصوصی طور پر بنائے گئے کنگ عبداللہ ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے ادرن کی سپیشل سروسز آپریشن فورس کی جاری مشقوں کا معائنہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے سپیشل سروسز آپریشن فورس کی پیشہ وارنہ مہارت اور کارکردگی کو سراہا۔ مشقوں کے اختتام پر آرمی چیف نے سپیشل سروسز آپریشن فورس کے جوانوں سے ملاقات کی اور شاندار پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرنے پر انہیں داد دی۔ مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے دونوں ملک ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ آرمی چیف نے ٹریننگ سنٹر میں فراہم کی گئی سہولیات کی بھی تعریف کی۔