Thursday, May 2, 2024

جنرل راحیل شریف پنج گور پہنچ گئے!!! پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر پر پیشرفت کا جائزہ لیں گے

جنرل راحیل شریف پنج گور پہنچ گئے!!! پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر پر پیشرفت کا جائزہ لیں گے
July 25, 2015
کوئٹہ (92نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر پنجگور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایف ڈبلیو او کے ترقیاتی منصوبوں اور گوادر پنجگور زیر تعمیر شاہراہ کا جائزہ لیں گے۔ پنجگور ائیر پورٹ پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا استقبال وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ، آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن اور دیگر اہم شخصیات نے کیا۔ پنجگور میں آرمی چیف ایف ڈبلیو او کے زیر نگرانی جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیں گے جبکہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل گوادر ہوشاب اور پنجگور زیر تعمیر شاہراہ کا معائنہ بھی کریں گے ۔ اس کے علاوہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت گوادر کی سکیورٹی کےلئے خصوصی سکیورٹی فورس کی تشکیل کے حوالے سے بھی اہم فیصلے متوقع ہیں۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن مکران ڈویژن میں خصوصاً پنجگور ، تربت اور گوادر میں امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔