Saturday, April 27, 2024

جنرل راحیل شریف جاتے جاتے ایک اور شاندار روایت قائم کرگئے

جنرل راحیل شریف جاتے جاتے ایک اور شاندار روایت قائم کرگئے
November 29, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جاتے جاتے ایک اور شاندار روایت قائم کردی۔ کمان چھوڑتے ہی آرمی ہاﺅس کو خیرباد کہہ دیا سیدھا لاہور روانہ ہوگئے جنرل راحیل شریف نے اپنا سامان 2ہفتے قبل ہی لاہوروالے گھرمیں منتقل کردیا تھا ۔

تفصیلات کےمطابق پاک فوج کے 15ویں سپہ سالار جنرل راحیل شریف کا ہر کارنامہ قوم کو بھایا۔ اپنی مدت ملازمت کے دوران انہوں نے ایسی روایات قائم کیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔ ریٹائر ہوئے تب بھی ایسی روایت قائم کی کہ ہرکوئی داد دیئے بغیر نہیں رہا۔ ذرائع کے مطابق جنرل راحیل شریف نے فوج کی کمان چھوڑتے ہی آرمی ہاﺅس کو خیر باد کہہ دیا۔ وہ اپنے دفتر گئےضروری سامان سمیٹا اور لاہور روانہ ہوگئے۔ سابق آرمی چیف نے 2ہفتے قبل ہی اپنا زیادہ تر سامان لاہور میں اپنی رہائشگاہ میں منتقل کردیا تھا۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ جنرل راحیل شریف نے کمان کی تبدیلی کے بعد آرمی ہاﺅس نہ جانے کا فیصلہ کررکھا تھا۔ جنرل راحیل شریف تبدیلی کمان کے بعد آرمی ہاوس نہ جانے کی روایت قائم کرنے والے پہلے آرمی چیف ہیں۔