Tuesday, April 16, 2024

جنرل راحیل شریف اور جنرل قمر باجوہ کی یادگار شہدا پر حاضری

جنرل راحیل شریف اور جنرل قمر باجوہ کی یادگار شہدا پر حاضری
November 29, 2016

اسلام آباد (92نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا کی تقرب میں شرکت کی، جنرل راحیل شریف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور شہدا کو سلامی بھی دی۔

تفصیلات کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پاک فوج کی کمان تبدیلی کی پروقار تقریب سے پہلے پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل راحیل شریف نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہدا کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ جنرل راحیل شریف کو پاک فوج کے اعزازی دستے نے سلامی دی۔ پاک فوج کی کمان کی تبدیلی کے لئے تقریب کے دوران سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

جی ایچ کیو کے قریب واقع سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل تھی۔ مال روڈ اور ملحقہ شاہراہوں کو آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا تھا جب کہ بلند عمارتوں پر فوجی جوان تعینات  تھے۔ اس کے علاوہ کئی علاقوں میں موبائل فون سروس بھی معطل رہی۔