Sunday, September 8, 2024

جنرل راحیل شریف اور جنرل راشد محمود سے قطر کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات  

 جنرل راحیل شریف اور جنرل راشد محمود سے قطر کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات   
August 17, 2015
راولپنڈی(92نیوز)قطر کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل غنیم بن شاہین الغنیم  نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل غنیم بن شاہین الغنیم نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں پاک قطر دفاعی تعاون اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قطر کی مسلح افواج کے سربراہ نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور کہا کہ اس پیشہ وارانہ مہارت کی وجہ سے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کو کامیابیاں مل رہی ہیں اورانہوں نے  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔ قطری جنرل نے جوائنٹ چیفس ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا اور  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے ملاقات کی۔ rashid