Saturday, April 27, 2024

جنرل جان کیمبل ایک روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے

جنرل جان کیمبل ایک روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے
November 2, 2015
اسلام آباد(92نیوز)افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان کیمبل ایک روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں پر وہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق ذرائع کے مطابق جنرل جان کیمبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے لئے پاکستان پہنچ گئے ہیں ، جنرل جان کیمبل آج جی ایچ کیو کا دورہ کریں گے اور آرمی چیف سے ملاقات کریں گے، ذرائع کے مطابق ملاقات میں، افغان مصالحتی عمل اور  افغانستان کی موجودہ  صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔