Sunday, September 8, 2024

جنرل باجوہ کی ایک جپھی نے بھارت کی ساری سفارتکاری نیست و نابود کردی،شیخ رشید

جنرل باجوہ کی ایک جپھی نے بھارت کی ساری سفارتکاری نیست و نابود کردی،شیخ رشید
December 1, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایک جپھی نے بھارت کی ساری سفارتکاری نیست و نابود کر دی ۔پاکستان کے اقدام پر بھارت میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ایک جپھی سے بھارت میں صفحے ماتم بچھ گئی۔ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وجہ سے سکھ برادری پاکستان کو اپنا دوست سمجھتی ہے ۔ہمارے آرمی چیف کی جپھی نے بھارت کی ڈپلومیسی کو چاروں شانے چت کر دیا ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اناڑی کہنے والوں کو بہت جلد پتا چل جائے گا کہ وہ کھلاڑی ہیں ، پاکستان کے سیاست دانوں نے اپنی اولادوں کا بھی سیاسی مستقبل تباہ کر دیا ہے۔وزیراعظم کو چوروں ڈاکوں کے ہاتھوں لٹا ہوا پاکستان ملا جس کو تنکا تنکا کر کے جوڑ رہے ہیں۔ شیخ رشید کا مزیدکہناتھاکہ پاکستان ریلوے سکھ برادی کے ساتھ مل کریاتریوں کیلئے کرتار پور اور ننکانہ صاحب میں فائیو سٹار ہوٹل اور ریلوے کی آمدن بڑھنے کی صورت میں ریلوے اسٹیشن بھی بنانے کےلئے تیار ہے۔