Sunday, May 12, 2024

جنرل باجوہ ایک کھرے اور سچے انسان ہیں، جنرل سر نک کارٹر

جنرل باجوہ ایک کھرے اور سچے انسان ہیں، جنرل سر نک کارٹر
August 21, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) برطانوی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سر نک کارٹر کہتے ہیں، جنرل باجوہ ایک کھرے اور سچے انسان ہیں۔

برطانوی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سر نک کارٹر نے بی بی سے گفتگو میں کہا، جنرل باجوہ پُرامن اور معتدل افغانستان دیکھنا چاہتے ہیں۔

جنرل سر نک کارٹر نے کہا، پاکستان کو مختلف چیلنجزسے نبردآزما ہونا پڑا۔ پاکستان نے 35 لاکھ افغان مہاجرین کو اپنی سرزمین پر پناہ دی۔

برطانوی فوجی سربراہ نے کہا، پاکستان نے افغان سرحد پر جنگلا لگا لیا ہے اور سرحدی آمدورفت پر کڑی نظررکھے ہوئے ہے۔