Wednesday, April 24, 2024

جنرل اسپتال لاہور میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق

جنرل اسپتال لاہور میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق
October 31, 2019
لاہور (92 نیوز) جنرل اسپتال لاہور میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔ ڈاکٹرز نے غلط انجکشن لگایا جس سے ظریفاں بی بی کی موت واقع ہوئی۔ لواحقین کے مطابق ساٹھ سالہ ظریفاں بی بی کو طبیعت ناساز ہونے پر جنرل اسپتال لایا گیا ۔ لواحقین نے الزام لگایا کہ ڈاکٹرز نے بروقت مناسب علاج نہیں کیا اور حالت بگڑنے پر پرائیویٹ اسپتال لے جانے کا مشورہ دیا جس سے خاتون جان کی بازی ہار گئی۔ مبینہ غفلت برتنے پر لواحقین اور ڈاکٹرز کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی تک جا پہنچی جس کے بعد خاتون کے اہل خانہ نے ٹائر جلا کر فیروز پور روڈ کو بلاک کر دیا۔ لواحقین نے الزام لگایا کہ ڈاکٹرز نے غفلت کا مظاہرہ کیا اور اعتراض کرنے پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے اسسٹنٹ کمشنر لاہور اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے رکاوٹیں ہٹا کر مظاہرین کو منتشر کر دیا۔