Sunday, May 12, 2024

جنرل اسمبلی، پاکستان کی حق خود ارادیت کی قرارداد متفقہ منظور

جنرل اسمبلی، پاکستان کی حق خود ارادیت کی قرارداد متفقہ منظور
November 20, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کی پیش کردہ حق خود ارادیت کی قرارداد متفقہ منظور ہو گئی۔ پاکستان نے 71 ممالک کے اشتراک سے قرارداد جنرل اسمبلی میں پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ مستقل مندوب منیر اکرم نے اپنے خطاب میں کہا کہ حق خودارادیت اقوام متحدہ چارٹر کا کلیدی جزو ہے۔ لوگوں کو مطیع بنانا، مسلط ہونا اور استحصال کرنا، بنیادی انسانی حقوق کی نفی ہے۔ حق خودارادیت کو سلب کرنا، عالمی امن اور مشترکہ تعاون کے فروغ میں رکاوٹ ہے۔ انھوں نے کہا کہ عالمی قوانین مقبوضہ خطوں میں نوآبادیاتی نظام کیخلاف خودارادیت اور آزادی کا حق دیتے ہیں ۔ مقامی لوگوں کو وحشیانہ بربریت کے سہارے حق خودارادیت سے محروم رکھنا زیادتی ہے۔ مقامی آبادی کو اپنے پیدائشی حق کیلئے لڑنے پر مجبور کرنا ناانصافی ہے۔ مستقل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ غیرقانونی عمل اقوام متحدہ چارٹر، اصولوں، عالمی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے۔ اس طرح کا عمل حق خودارادیت کے بنیادی حق کو برباد اور تاخیر کا شکار کر رہا ہے۔