Thursday, March 28, 2024

جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ لڑنے پر وزیر اعظم کے مشکور ہیں، مشال ملک

جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ لڑنے پر وزیر اعظم کے مشکور ہیں، مشال ملک
September 25, 2021 ویب ڈیسک

سری نگر (92 نیوز) تحریک حریت کے رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ لڑنے پر وزیر اعظم کے مشکور ہیں۔

مشال ملک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھر پور خطاب پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا۔ کہا کہ وزیراعظم نے کشمیریوں پر مظالم بے نقاب کئے، عالمی برادری نوٹس لے۔

اُنہوں نے اپنے درعمل میں کہا بھارت کشمیریوں کی بے رحمانہ نسل کشی کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں کا قتل عام جاری ہے۔ بھارتی سرکار نے سید علی گیلانی کی میت کی بے حرمتی کی۔

اُن کا کہنا تھا تہاڑ جیل میں قید یاسین ملک پر جسمانی تشدد کیا جا رہا ہے۔ ہزاروں کشمیری نوجوان جیلوں میں غیر قانونی نظر بند ہیں۔ پاکستان نے جنرل اسمبلی میں بھارتی مظالم کے ٹھوس ثبوت پیش کئے ہیں۔ پاکستان کے ثبوت جنرل اسمبلی سے بے دخلی کیلئے کافی ہیں۔

مشال ملک نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نوٹس لے۔ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر دیرینہ حل طلب مسئلہ ہے، کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے۔