Thursday, April 18, 2024

جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کا خطاب متوازن تھا  : شاہ محمود ،مشعال ملک

جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کا خطاب متوازن تھا  : شاہ محمود ،مشعال ملک
September 22, 2016
لاہور(92نیوز)تحریک انصاف کےوائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا خطاب متوازن تھا مسئلہ کشمیرجنرل اسمبلی میں  مناسب طریقے سے اٹھایا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا ہے کہ  کشمیر پر مفصل اور ٹھوس بیان قوم کی امنگوں کی ترجمانی ہے ۔ جبکہ مشال ملک نے کہا ہے کہ  وزیراعظم نےکشمیریوں کی  ترجمانی کا حق ادا کیا ہے جبکہ  ریاض کھوکھر نے کہا وزیراعظم کو کہنا چاہیے تھا کہ کشمیر میں نسل کشی ہورہی ہے۔ دوسری طرف سینئر تجزیہ کار  انور بیگ نے کہا ہے کہ  تقریر میں جذبات کی کمی تھی ۔