Saturday, April 20, 2024

جنرل اسمبلی میں مظلوم کشمیریوں کیلئے احتجاج کرنے پر کوئی ملال نہیں، مہاتیر محمد

جنرل اسمبلی میں مظلوم کشمیریوں کیلئے احتجاج کرنے پر کوئی ملال نہیں، مہاتیر محمد
August 9, 2020
کوالالمپور (92 نیوز) کوالالمپور میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم MAPIM کے زیر اہتمام بھارتی غیرقانونی زیر قبضہ کشمیر میں پانچ اگست  2019 کے غیرقانونی اقدامات کے خلاف یوم یکجہتی کشمیر کی پروقار تقریب ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی ملائیشیا کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر بن محمد تھے۔ ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کہا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مظلوم کشمیریوں کے لیے صدائے احتجاج بلند کرنے پر انہیں کوئی ملال نہیں، عورتوں اور بچوں پر بے پناہ ظلم ڈھانا،بزرگوں کو قید میں رکھنا،نوجوانوں کا قتل عام یہ سب نا انصافی اور ظلم نہیں تو کیا ہے۔ ڈاکٹر مہاتیر محمد نے بھارت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا وہ مقبوضہ کشمیر میں دوسرا  فلسطین کبھی جنم نہیں لینے دیں گے،بھارت کی ہٹ دھرمی پاکستان کو جنگ کی طرف مجبور کر رہی ہے،اور یہ جنگ نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لئے خطرناک ثابت ہو گی۔ نائنٹی ٹو نیوز کے سوال پر ڈاکٹر مہاتیر محمد کا کہنا تھا دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکا اور روس نے عالمی امن کے نام پراپنے آپ کو ویٹو کا حق دے دیا تاکہ دنیا کے دوسرے ممالک کی قسمت کے فیصلے کرسکیں تقریب کے آخر میں درندہ صفت بھارتیوں کے انسانیت کو شرما دینے والے مظالم کے خلاف قرارداد پیش کی گئی جسے  منظور کرلیا گیا۔