Thursday, March 28, 2024

جنت نظیر وادی کو پابندیوں میں جکڑے 92 روز ہو گئے

جنت نظیر وادی کو پابندیوں میں جکڑے 92 روز ہو گئے
November 4, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) جنت نظیر وادی کشمیر کو  کرفیو اور پابندیوں میں جکڑے 92 روز ہو گئے، نظام زندگی بدستور معطل ہے، لاکھوں لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ جنت نظیر وادی کے چپہ چپہ پر بھارتی فوج تعینات ہیں، کاروبار اورتعلیمی ادارے بدستور بند پڑے ہیں ، مواصلاتی بندش مقبوضہ وادی کا رابطہ پوری دنیا سے کاٹ دیا ہے۔ دوسری جانب جموں میں مقبوضہ کشمیر کے یونین ٹریٹری بننے کا جشن منانے والے بی جے پی کے رہنماؤں کو عوامی غصے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ جموں کے عوام کے مطابق بی جے پی ان کی زمینوں کے تحفظ اورانہیں نوکریاں دینے میں ناکام رہی ہے ، جموں کے عوام کو 5 اگست کے بعد نئی نوکریاں ملنے کا جھانسہ دیا گیا تھا۔ ادھر  بھارتیہ جنتا پارٹی کی ویب سائٹ کو نامعلوم افراد نے ہیک کر کے پاکستان کے حق میں پیغامات لگا دیے۔