Friday, March 29, 2024

جنت نظیر وادی سوات کورونا کے باعث اب ویران

جنت نظیر وادی سوات کورونا کے باعث اب ویران
July 5, 2020
سوات (92 نیوز) سوات کی جنت نظر وادی جو گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی آباد ہوجاتی تھی اب ویران دکھائی دے رہی ہے، خوبصورت نظارے تو سب کو آنے کی دعوت دے رہے ہیں مگر کورونا کے باعث سیاحوں کی آمد پرپابندی سے پر فضا مقامات سنسان ہیں۔ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا تو ملک بھر سے سیاحوں  نے کورونا کی وجہ سے عائد  پابندی کی پرواہ کئے بغیر سوات کا رخ کرنا شروع کر دیا، سوات میں کورونا وائرس کی سنگین صورتحال کے پیش نظر داخلی راستوں پر پولیس سیاحوں کی سینکڑوں گاڑیاں روکنے لگے ہیں جس سے ان راستوں پر نہ صرف سیاح بلکہ مقامی افراد کی گاڑیاں پھنس کر رہ جاتی ہیں۔ مقامی آبادی کے مطابق پابندی کے باوجود وی آئی پی سیاح وادی میں آسانی سے داخل ہو جاتے ہیں اور انہیں کوئی روکنے والا نہیں ہوتا۔ یہاں کے خوبصورت شور مچاتے دریا سیاحوں کو آنے کی دعوت تو ضرور دے رہے ہیں ، مگر اس سال عام سیاح وادی سوات کی ٹھنڈی ہواوں اور حسین نظاروں کا دیدار نہیں کرسکتے ، یہاں ہوٹل بند ہیں اور راستے بلاک ہیں۔