Sunday, September 8, 2024

 جناح گراؤنڈمیں گلوکاری مقابلہ14سالہ فرواعباس نےجیت لیا

 جناح گراؤنڈمیں گلوکاری مقابلہ14سالہ فرواعباس نےجیت لیا
April 26, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)ایم کیوایم کی جانب سےجناح گراونڈمیں جشن فتح کےدوران گلوگاری کےمقابلےمیں چودہ سالہ فرواعباس نےمیدان مارلیا۔ تفصیلات کے مطابق این اے246 کےضمنی الیکشن میں کامیابی پرایم کیوایم کی جانب سے جناح گراونڈمیں فتح کاجشن منایاگیاجس میں موسیقی کامقابلہ ہوا،فروا عباس نےآوازکاایساجادوجگایاکہ سننےوالوں پرسحر طاری ہوگیا۔ ایم کیوایم کےقائدالطاف حسین کی جانب سےموسیقی کامیدان فتح کرنےپرفرواعباس کوپچیس ہزارروپےکاانعام دیاگیا،شائقین کاکہناتھاکہ موسیقی کےپروگرام نےملک کوگلوکاری میں مستقبل کااسٹاردیدیا۔ جناح گراونڈمیں چوبیس روز سےجاری موسیقی کاپروگرام اپنی انفرادیت کےحوالےسےعوام کومدتوں یادرہے گا۔