Friday, May 10, 2024

جناح کالج پشاور نے انٹرگرلز ڈگری کالجز چیمپئن شپ ٹرافی جیت لی

جناح کالج پشاور نے انٹرگرلز ڈگری کالجز چیمپئن شپ ٹرافی جیت لی
December 20, 2019
پشاور (92 نیوز) پشاورمیں ہونے والی انٹرگرلز ڈگری کالجز چیمپئن شپ کی فاتح ٹرافی جناح کالج پشاور نے اپنے نام کرلی۔ ریس اور رسہ کشی کے مقابلوں میں بھی جناح کالج برائے خواتین پشاور کی طالبات نے میدان مار لیا۔ جناح کالج پشاور میں فی میل انٹرگرلز ڈگری کالجز چیمپئن شپ اختتام کو پہنچ گئی، جناح کالج نے چھ مختلف گیمزجیت کرٹرافی اپنے نام کر لی۔ آخری روز ہونے والے سومیٹر کے فائنل میں جناح کالج کی منزہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ رسہ کشی میں بھی جناح کالج کی طالبات نے اپنی بھرپور قوت کا مظاہرہ کرکے میدان مار لیا۔ خواتین اتھلیٹس کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے نہ صرف ان کو تفریح کا موقع ملتا ہے بلکہ اس سے نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آتا ہے۔ جناح کالج کی منزہ چیمپئن شپ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ چمپئن شپ میں ڈیڑھ سو سے زائد طالبات نے بیڈ منٹن، باسکٹ بال، کرکٹ، ہینڈ بال، ٹیبل ٹینس، والی بال اور ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں حصہ لیا، وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی آصف خان نے طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔