Wednesday, April 24, 2024

جناح واز رائٹ : انجینئرراشد کا اعتراف

جناح واز رائٹ : انجینئرراشد کا اعتراف
October 20, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)ہندوستان کی تقسیم کا فیصلہ درست تھا،بھارت میں مسلمانوں کے خلاف  تشدد کی حالیہ لہر نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ  قائد اعظم محمد علی جناح کا موقف درست ۔ تفصیلات کےمطابق جناح واز رائٹ  یہ آواز کہیں اور سے نہیں بھارتی کشمیر کے ایوانوں سے اٹھی  ہے اور اس کی گونج ہندوستان کے ہر گھر میں سنائی دے رہی ہے۔ پاکستان بنانے کے لئے قائداعظم  کا مطالبہ درست تھا  مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے رکن انجئینئر راشد کا اعتراف ہندوستان میں  بسنے والے ہر مسلمان کے دل کی آواز بن گیا ہےاوراس کی وجہ ہے  مودی سرکار کی مسلم کش پالیسیاں اور انتہا پسند ہندوؤں کی ہٹ دھرمی جو کھبی گائے کے گوشت کے نام پر مسلمانوں کا قتل کرتے ہیں تو کھبی ہندوستان سے نکل جانے کی دھمکیاں دیتے ہیں ۔ مسلمانوں کا پاکستان چاہیے  جب سالوں پہلے متحدہ ہندوستان کی سرزمین سے یہ آواز اٹھی  تو اس وقت بھی وہاں ایسا ہئ ہندو راج تھا کچھ لوگ اس وقت بھی پاکستان کی مخالفت کرتے تھے وہ آج سن لیں کہ جناح واز رائٹ ۔