Friday, March 29, 2024

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں نرسنگ مشیر کی تعیناتی عدالت میں چیلنج

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں نرسنگ مشیر کی تعیناتی عدالت میں چیلنج
November 1, 2019
کراچی (92 نیوز) ریٹائرڈ خاتون افسر کی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں نرسنگ مشیر تعیناتی پر نرسنگ ایسوسی ایشن نے اعتراض کر تے ہوئے عدالت سے رجوع کرلیا، ادھر جے ایس ایم یو کے وائس چانسلر کہتے ہیں افشاں نازلی کو میرٹ پر تعینات کیا، اعتراض کا جواز نہیں بنتا۔ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹیریٹائرڈ خاتون افسر نرسنگ مشیر اور پی این سی کی صدر تعیناتنرسنگ ایسوسی ایشن کو اعتراض، عدالت سے رجوع کرلیانرسز ایسوسی ایشن کے رہنما اعجاز کلیری کے مطابق افشاں نازلی کو ریٹائرمنٹ کے بعد پی این سی کی صدر اور جے ایس ایم یو میں نرسنگ ایڈوائزر تعینات کرنا نا انصافی ہے، غیر قانونی تعیناتی قبول نہیں کریں گے۔ ادھر جے ایس ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع کہتے ہیں افشاں نازلی کو میرٹ پر تعینات کیا، قانونی تقاضے پورے کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب نرسنگ ایڈوائزر افشاں نازلی کا موقف بھی سامنے آگیا، کہتی ہیں تعیناتی میرٹ پر ہوئی، الیکشن ہارے ہوئے لوگ پروپیگنڈا کر رہے ہیں، ایمانداری سے کام کر رہی ہوں اور کرتی رہوں گی۔