Sunday, September 8, 2024

جناح اسپتال کے آوٹ ڈور میں چوتھے روز بھی ہڑتال ،مریض خوار

جناح اسپتال کے آوٹ ڈور میں چوتھے روز بھی ہڑتال ،مریض خوار
January 16, 2016
لاہور(92نیوز)لاہور جناح اسپتال کے آؤٹ ڈور میں چوتھے روز بھی ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث مریض پریشان حال پھرتے دکھائی دیئے کوئی اپنے پیارے کو وہیل چئیر پر تو کوئی گود میں اٹھائے چکر کاٹتا رہا مگر معالجوں کے دل نہ پسیجے۔ تفصیلات کےمطابق جناح اسپتال میں تین روز قبل ہونے والی فائرنگ کے بعد ڈاکٹرز نے او پی ڈی میں احتجاج کے طور پر کام بند کررکھا ہے انکا کہنا ہے کہ جب تک انھیں فول پروف سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی وہ کام نہیں کریں گے دوسری جانب گردونواح سے آئے مریض پریشانی کے عالم میں پرچی پکڑے مسیحائوں کو تلاش کرتے نظر آئے ۔ بے بس مریضوں کے لواحقین کا کہنا تھا کہ وہ ہسپتال میں کئی روز  سے دھکے کھا رہے ہیں مگر یہاں ان کی کوئی داد رسی کرنے والا نہیں ہے۔ انتظامیہ کے مطابق واقعے کے بعد سکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں  مگر ڈاکٹرز ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مریضوں کی مشکلات میں جان بوجھ کر اضافہ کررہے ہیں ۔ جناح اسپتال میں چوتھے روز بھی ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث مریض خوار ہوتے رہےانکاکہنا ہے کہ انتظامیہ انکی تکلیف اور بے بسی کا احساس کرتے ہوئے معاملے کو فوری حل کرے ۔