Tuesday, April 23, 2024

جناح اسپتال کراچی میں خاتون کی لاش کورونا رپورٹ کے بغیر ورثا کو دینے کا انکشاف

جناح اسپتال کراچی میں خاتون کی لاش کورونا رپورٹ کے بغیر ورثا کو دینے کا انکشاف
April 25, 2020
کراچی (92 نیوز) جناح اسپتال کراچی میں خاتون کی لاش کورونا رپورٹ کے بغیر ورثا کودینے کا انکشاف ہوا ہے۔ خاتون کی تدفین کے بعد کورونا رپورٹ مثبت آگئی۔ ڈپٹی کمشنرمٹیاری نے گھر کے 6 افراد کو غسل دینے والی خاتون کو آئسولیشن منتقل کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کو جناح اسپتال کی غفلت پر کارروائی کیلئے خط بھی لکھا گیا ہے۔