Tuesday, April 23, 2024

جناح اسپتال کراچی سے متعلق عدالتی فیصلے پر اسپتال ملازمین خوشی سےنہال

جناح اسپتال کراچی سے متعلق عدالتی فیصلے پر اسپتال ملازمین خوشی سےنہال
January 16, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  جناح اسپتال کراچی کو وفاقی کے زیر انتظام رکھنے کے فیصلے پر اسپتال کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، ملازمین نے مٹھائی تقسیم کی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ برقرار رکھا گیا تو ملازمین کی خوشی دیدنی تھی ، اس موقع پر ملازمین کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ کے  فیصلے سے خوش ہیں ، سندھ کی بجائے وفاق کے ماتحت رہیں تو اچھاکام کرسکیں گے۔ جناح اسپتال کراچی کی ایگزیکٹوڈائریکٹرڈاکٹرسیمی جمالی کاکہناہےکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی اب ختم ہوگئی ہے،جناح اسپتال وفاق کے زیرانتظام رہنے کے فیصلے کے بعد کئی برسوں سے خالی سینکڑوں پوسٹوں پربھی جلد تعیناتی شروع ہونے کا امکان ہے۔