Tuesday, May 7, 2024

جناح اسپتال کراچی سائبر نائف کی سہولت سے علاج کرنے والا پاکستان کا پہلا اسپتال بن گیا

جناح اسپتال کراچی سائبر نائف کی سہولت سے علاج کرنے والا پاکستان کا پہلا اسپتال بن گیا
April 28, 2018
کراچی (92 نیوز) جناح اسپتال کراچی سائبر نائف کی جدید سہولت سے مفت علاج کرنے والا پاکستان کا پہلا اسپتال بن گیا جہاں روبوٹک سرجری سے کینسر کی بروقت تشخیص اور علاج کیا جا رہا ہے۔ پروفیسر طارق محمود نے کہا بیرون ملک سے آنے والے مریض بھی سائبر نائف سے مستفید ہو رہے ہیں جبکہ پٹ اسکین، سی ٹی اسکین، ایم آر آئی سمیت دیگر سہولیات بھی دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ دو برس قبل جاپان کے تعاون سے بنایا جانے والا سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال بھی اپنی نوعیت کا منفرد اسپتال ہے، جہاں عالمی معیار اور بہترین ماحول میں علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔