Friday, April 26, 2024

جناح اسپتال کاسالانہ سمپوزیم ختم ، مختلف امراض کےعلاج کیلئے50 سےزائد ماہرین نے لیکچردیئے

جناح اسپتال کاسالانہ سمپوزیم ختم ، مختلف امراض کےعلاج کیلئے50 سےزائد ماہرین نے لیکچردیئے
January 19, 2017
کراچی(92نیوز)جناح اسپتال کراچی کا سالانہ سمپوزیم اختتام پذیرہوگیا سمپوزیم میں کینسر ، ٹی بی ، یرقان ، سمیت دیگر خطرناک امراض کے علاج اور بچاؤ سمیت جدید طبی تیکنیکس پر ماہرین  50سے زائد لیکچر دیئے تفصیلات کےمطابق جناح اسپتال کراچی کا 52واں سالانہ چار روزہ سمپوزیم اختتام پذیرہوگیا سینئر پروفیسرز نے نئے ڈاکٹروں کو اپنے تجربات سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کینسر ، ہیپا ٹائٹس ،، سمیت، دیگر امراض کے علاج میں آنے والی جدت، بچاؤ کے طریقے اور جدید تیکنیکس سے متعلق لیکچر دیئے۔جناح اسپتال کے سمپوزیم میں جناح اسپتال کے تیس سے زائد سینئر پروفیسرز سمیت ملک بھر سے  ماہرین طب بھی  شریک ہوئے  مجموعی طور پر  42 پری سمپوزیم ورکشاپس اور 30سائنٹیفک سیشن ہوئےجبکہ  6ریسرچ پیپرز بھی پڑھے گئے۔