Wednesday, April 24, 2024

جناح اسپتال میں چیف سیکرٹری ، سیکرٹری ہیلتھ کی آمد نے انتظامیہ کی دوڑیں لگوا دیں

جناح اسپتال میں چیف سیکرٹری ، سیکرٹری ہیلتھ کی آمد نے انتظامیہ کی دوڑیں لگوا دیں
July 5, 2018
لاہور (92 نیوز) جناح اسپتال اور علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہورمیں چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ہیلتھ کی آمد نے انتظامیہ کی دوڑیں لگوا دیں۔ ڈاکٹرز، نرسز اور مریضوں نے شکایت کے انبار لگا دیئے۔ لاہور جناح اسپتال میں چیف سیکرٹری اکبر حسین درانی اور سیکرٹری ہیلتھ ثاقب ظفر نے دورہ کیا تو انتظامیہ کے ہاتھ پیر پھول گئے۔ میڈیکل کالج ہوسٹل میں ناقص انتظامات پر چیف سیکرٹری نےاسٹنٹ وارڈن کی سرزنش کی اور ہوسٹل میں مرمتی کام کرانےکے احکامات بھی دے دیئے۔ سیکرٹری ہیلتھ اسپتال پہنچے تو نرسوں نے دروزے پر ہی روک لیا اور ہوسٹل کے ناقص انتظامات کا رونا بھی رو ڈالا ۔ چیف سیکرٹری کے ایمرجنسی اور او پی ڈی کے وزٹ کے دوران جناح اسپتال کی بجلی غائب ہو گئی۔ انتظامی افسر موبائل ٹارچ جلا کر چیف سیکرٹری کو دودہ کراتے رہے۔ مریضوں اور انکے لواحقین کی چیف سیکرٹری تک رسائی کو روکا جاتا رہا۔ چیف سیکرٹری اکبر حسین درانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسپتال کے مسائل کا اندازہ ہے۔ چیف سیکرٹری نے نرسز ہاسٹل کا بھی دورہ کیا اور وہاں ناقص انتظامات پر فوری ایکشن  کے احکامات بھی جاری کئے۔