Sunday, September 8, 2024

جن کے پیٹ میں پیدائش سے اب تک حلال کا ایک بھی نوالہ نہیں گیا وہ کرپشن کے خلاف بول رہے ہیں  : رانا ثناء اللہ

جن کے پیٹ میں پیدائش سے اب تک حلال کا ایک بھی نوالہ نہیں گیا وہ کرپشن کے خلاف بول رہے ہیں  : رانا ثناء اللہ
July 20, 2016
      لاہور(92نیوز)وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فوج نے چهوٹو گینگ کو ڈیڑھ ماہ تک راولپنڈی میں زیر تفتیش رکهنے کے بعد پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔ آج جو جہاز میں سفر کرتے ہیں ان کے پاس کل تک سائیکل نہیں تهی اور ایک وہ بهی ہیں جن کے پیٹ میں پیدائش سے اب تک حلال کا ایک بهی نوالہ نہیں گیا وہ بهی کرپشن کے خلاف بول رہے ہیں . تفصیلات کےمطابق ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں پنجاب ریونیو اتهارٹی کے تحت ریسٹورنٹ انوائس مینجمنٹ کی قرعہ اندازی کے تحت انعامات تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔ وزیرقانون پنجاب نے خوش نصیب شہریوں کو کار نکلنے کی خوشخبری بذریعہ ٹیلی فون دی جبکہ انعام پانے والوں نے کار نکلنے کی خوشخبری کو مذاق میں لیا۔ رانا ثناء اللہ نے خطاب کرتے ہوئے مخالفین کو آڑے ہاتهوں لیا۔ پنجاب میں شفافیت کا دعویٰ کیا اور کہا کہ صوبے کے تمام تر میگا پراجیکٹ کا ریکارڈ نیب کے حوالے کیا اگر کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست چهوڑ دیں گے۔ وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ مخالفین اپنی کارکردگی دیکهیں ، لاہور صاف ستهرا جبکہ کراچی کچرا منڈی بن چکا ہے۔ مسلم لیگ نون پر دہشتگردوں کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرنے کا بهی الزام لگا لیکن حکومت پنجاب نے رینجرز اور دیگر عسکری اداروں کو مطلوبہ اختیارات دیئے۔ رانا ثناء اللہ نے ریسٹورنٹ انوائس مانیٹرنگ سسٹم کے تحت ریسٹورنٹ کی رجسٹریشن اور پنجاب ریونیو اتهارٹی کی کارکردگی کو سراہا۔ تقریب میں خوش نصیب شہریوں میں انعامات بهی تقسیم کئے گئے۔