Friday, March 29, 2024

جن کو جیلوں میں ہونا چاہیے وہ چیئرمین بن گئے : اپوزیشن رہنما

جن کو جیلوں میں ہونا چاہیے وہ چیئرمین بن گئے : اپوزیشن رہنما
December 8, 2015
اسلام آباد (92نیوز) اپوزیشن رہنماﺅں نے کہا ہے کہ حکومت گولی کو میٹھے کے طور پر پیش کر رہی ہے۔ جن کو جیلوں میں ہونا چاہیے آج وہ سیاست دان بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما خورشید شا ہ نے کہا کہ عام آدمی بھی نئے ٹیکسوں سے متاثر ہوا ہے۔ جب نئے ٹیکس لگانے سے بھی ہدف حاصل نہیں ہونگے تو پھر حکومت کیا کرے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گولی کو میٹھے کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ حکومت نے40ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کا بوجھ عوام پرڈالا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ الیکشن کے بعد الیکشن پرتبصرہ کرنےوالے سیاست دان نہیں۔ سلاخوں کے پیچھے جانے والے چیئرمین بن گئے‘ الیکشن کے بعد واویلا کرنے کی ان کی عادت نہیں۔ اپوزیشن رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ حکومت نت نئے ٹیکس لگانے کی بجائے معیشت کی بحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔