Tuesday, May 21, 2024

جن کا مقابلہ خلائی مخلوق سے ہے وہ راکٹ پکڑ کر خلا میں چلے جائیں ، بلاول بھٹو

جن کا مقابلہ خلائی مخلوق سے ہے وہ راکٹ پکڑ کر خلا میں چلے جائیں ، بلاول بھٹو
May 6, 2018
لاہور ( 92 نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں رکنیت سازی کیمپ کا دورہ  کیا ، دورے کے دوران اپنے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جن کا مقابلہ خلائی مخلوق سے ہے وہ راکٹ پکڑ کر خلا میں چلے جائیں ۔ بلاول بھٹو زرداری نے  آخری وقت تک لڑنے کا اعلان کیا اور شریف برادران کے ساتھ ساتھ عمران خان پر شدید تنقید  کی ، ان کا کہنا تھا کہ کارکن ان کی طاقت اوربازو ہیں، کارکن ساتھ دیں ملک کی تقدیر بدل دیں گے   ۔ رکنیت سازی مہم کے دوران بلاول بھٹو نے کہا  جو لوگ کہتے ہیں کہ ہماری تعداد کم ہے انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ یہ شہیدوں کی جماعت ہے، ہم نے ہر ظلم کا مقابلہ کیا ہے، شوباز شریف جب دیکھو، میٹرو اور اورنج ٹرین کی بات کرتا ہے، کیا اس سے غربت کم ہوئی ہے، مفت تعلیم مل رہی ہے، کیا مفت علاج ہو رہا ہے، کیا لوگوں کو صاف پانی مل رہا ہے۔