Friday, April 19, 2024

جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے

جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے
March 26, 2015
سڈنی(سپورٹس ڈیسک)جن پر تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے، بھارتی شائقین نے سیمی فائنل میچ  سے پہلے  کپتان مہندرسنگھ دھونی اوران کے نائب ویرات کوہلی  سے امیدیں لگائیں لیکن وہ دھوکا دے گئے۔ آئی پی ایل میں بھارتی کھلاڑیوں کی بولیاں یوں لگتی ہیں کہ  دنیا میں ان سے بڑا کھلاڑی ہی کوئی نہیں لیکن جب بات آئی ٹیم کی لاج رکھنے کی، جھنڈے کوسربلند کرنے کی اورٹیم کی جیت کی تو دھونی اورکوہلی دھوکا دے گئے۔۔ مہندرسنگھ دھونی نےپینسٹھ رنزکی انفرادی اننگز کھیلی لیکن جب بات آئی ٹیم کوجتواکر گراؤنڈ سے نکلنے کی تووہ اس میں ناکام رہے اورٹیم کوبیچ منجدھارچھوڑکرچلتے بنے۔ ایسے وقت میں جب انہیں آخر تک وکٹ پرٹھہرکرٹیم کی کامیابی کی امیدبنائے رکھنا تھا، وہ تمام امیدوں پرپانی پھیرکر چلتے بنے۔ بات کریں ویرات کوہلی کی توانہیں شایدانوشکا شرما سےملنے کی جلدی تھی یاپھروہ ان کی گراؤنڈ میں موجودگی کی وجہ سے جذبات پرقابو نہ رکھ سکے۔ پہلے  ان کی ایک جھلک دیکھ کرہاتھ پاؤں پھولے اورکیچ چھوڑ بیٹھے ۔ پھرجب کھیلنے کی باری آئی توایک اسکوربنا کریوں کیچ دے بیٹھے کی انہوں نے جلدی نہ کی توشاید کوئی ان سے ناراض ہوجائے۔ ٹیم کے دوبڑے کھلاڑیوں کی ایسی  کارکردگی نے ناصرف شائقین کے سرپرسوار ان کا بھوت اتار دیا ہے بلکہ اب کھلاڑیوں کوبھی اپنی جان کے لالے پڑ گئے۔