Monday, September 16, 2024

جن نشستوں پر زبردستی ہرایا گیا، وہاں دوبارہ پولنگ کروائی جائے ، فاروق ستار

جن نشستوں پر زبردستی ہرایا گیا، وہاں دوبارہ پولنگ کروائی جائے ، فاروق ستار
July 30, 2018
کراچی (92 نیوز) ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے ، جن نشستوں پر زبردستی ہرایا گیا، وہاں دوبارہ گنتی کی بجائے دوبارہ پولنگ کروائی جائے۔ متحدہ رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کی سندھ ہائیکورٹ میں پیشی ہوئی۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے نااہلی سے متعلق درخواست مسترد کرنے کی درخواست کی۔ سندھ ہائیکورٹ نے فاروق ستار کیخلاف دائر درخواست خارج کر دی۔اس کے بعد ایم کیوایم رہنما انتخابی نتائج کیخلاف خوب گرجے اور برسے۔میڈیا سے گفتگو میں کہا دھاندلی سے بڑھ کر کچھ کیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی ہاری ہوئی سیٹوں پر دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کر دیا۔ متحدہ رہنماء نے کہا پولنگ اسٹیشنز پر قبضے کئے گئے ۔ فاروق ستار نے قبضہ کرنے والوں کے نام بتانے کا بھی اشارہ دے دیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا دوبارہ گنتی کیلئے درخواستیں مسترد کی جارہی ہیں جس کے بعد الیکشن کمیشن سمیت ہر دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔