Sunday, May 19, 2024

جن ممالک نے ترقی کی انہوں نے ایکسپورٹ پر توجہ دی، وزیراعظم عمران خان

جن ممالک نے ترقی کی انہوں نے ایکسپورٹ پر توجہ دی، وزیراعظم عمران خان
January 3, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں جن ممالک نے ترقی کی انہوں نے ایکسپورٹ پر توجہ دی۔ کرائسز کو کنٹرول کرنے میں وقت لگ گیا، منی لانڈرنگ غریب ملکوں کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔

سوموار کے روز پاک چائنہ بزنس انویسٹمٹ فورم کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاک چین سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتا ہوں، پاک چین بزنس فورم انتہائی اہم ہے۔ سرمایہ کار کے لئے وقت کی بہت اہمیت اور وقت ہی پیسہ ہوتا ہے۔ 70 کی دہائی میں نیشنلائزیشن ہونے کی وجہ سے انڈسٹری بند ہوگئی۔

وزیراعظم نے کہا چھوٹے، چھوٹے ممالک کی ایکسپورٹ کہاں پہنچ گئی ہے اور ہم وہیں کھڑے ہیں۔ سبزیاں اور پیاز بیچنے سے ملک کی دولت نہیں بڑھے گی، جن ممالک نے ترقی کی انہوں نے ایکسپورٹ پر توجہ دی۔ ترکی نے بھی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ایکسپورٹ کو بڑھایا۔

عمران خان نے کہا کہ نیگٹویٹی کی وجہ سے ہم کئی چیزوں کو سراہتے ہی نہیں۔ پاکستان میں اچھے کاموں کا کریڈٹ ہی نہیں ملتا۔ پوری گورنمنٹ کی الائنمنٹ کردی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اگلے ہفتے چین جا رہا ہوں۔