Thursday, May 9, 2024

جن مدارس میں بچوں کیساتھ بدفعلی ہوئی انہیں بند کردیا گیا، ڈی آئی جی ایبٹ آباد

جن مدارس میں بچوں کیساتھ بدفعلی ہوئی انہیں بند کردیا گیا، ڈی آئی جی ایبٹ آباد
January 27, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ڈی آئی جی ایبٹ آباد نے سینٹ کی کمیٹی برائے تحفظ اطفال کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جن مدارس میں بچوں کے ساتھ بدفعلی ہوئی انہیں بند کردیا گیا۔ سینٹ کی کمیٹی برائے تحفظ اطفال کا اجلاس ہوا، ڈی آئی جی ایبٹ آباد نے بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ معاشی و معاشرتی مسائل ان واقعات کی جڑ ہیں۔ سینیٹر جاوید لطیف عباسی نے سوال اٹھایا کہ آئے روز ان معاملات کی روک تھام کیسے ممکن ہے؟۔ روبینہ خالد نے کہا کہ زینب الرٹ بل بھی ابھی آ رہا ہے اسکو بھی دیکھنا ہوگا، جنسی زیادتی کرنے والوں کوعبرتناک سزائیں یقینی بنانا ہوں گی۔