Thursday, April 18, 2024

کچھ حلقوں میں ملتوی ہونیوالے انتخابات دوسرے مرحلے میں ہونگے: الیکشن کمیشن

کچھ حلقوں میں ملتوی ہونیوالے انتخابات دوسرے مرحلے میں ہونگے: الیکشن کمیشن
October 31, 2015
اسلام آباد (92نیوز) الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے چیف سیکرٹریز کےساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ تمام صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ جن حلقوں میں انتخاب ملتوی ہوا وہاں پر دوسرے مرحلے میں پولنگ کرائی جائے گی۔ پریذائیڈنگ افسران ہنگامی صورتحال میں مجسٹریٹ کے اختیارات استعمال کریں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ کنٹرول روم میں ملنے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے۔ کچھ حلقوں میں بیلٹ پیپر اور انتخابی سامان نہ پہنچنے کی تحقیقات کریں گے۔ امیدوار سیاسی جماعتیں اور مبصرین ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنائیں۔