Monday, September 16, 2024

جمیکا ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہو گئی

جمیکا ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہو گئی
April 25, 2017
جمیکا(ویب ڈیسک )جمیکا ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہو گئی ،سٹار اسپنر یاسر شاہ نے حریف بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچایا چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے 4 وکٹوں پر 93 رنز بنا لیےکیربئینز کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 28 رنز درکار ہیں۔ تفصیلات کےمطابق جمیکا ٹیسٹ میں گرین کیپس کی پوزیشن مستحکم ہو گئی جادو گر اسپنر یاسر شاہ کی روٹھی ہوئی فارم لوٹ آئی، ویسٹ انڈیز  پر شکست کے بادل منڈلانے لگے۔ چوتھے روز پاکستان کی پوری ٹیم 407 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ، اسد شفیق 22 رنز پر پویلین لوٹ گئے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 54 رنز پر آؤٹ ہوئےکپتان مصباح الحق کریز پر ڈٹے رہےاور99 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو انھیں پاکستان کی 121 رنز کی برتری کا سامنا تھا لیگ اسپنر یاسر شاہ کی تباہ کن بولنگ کے سامنے کیربئینز بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اسٹار اسپنر نے چار بیٹسمینوں کا شکار کیا۔ کریگ بریتھویٹ 22  رنز پر میدان بدر ہوئےکیرون پاؤل نے 49 ،،شیمرون ہیٹمیر20 جبکہ شے ہوپ 6 رنز تک محدود رہے۔ چوتھے روزکھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے 4 وکٹوں پر 93 رنز بنا لیے کیربئینز کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 28 رنز درکار ہیں۔