Tuesday, April 23, 2024

جمہوریت کے نام پر ملک دشمن ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے ، اعجاز شاہ

جمہوریت کے نام پر ملک دشمن ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے ، اعجاز شاہ
October 5, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیرداخلہ اعجازشاہ نے اپوزیشن جماعتوں کی تحریک کو ریاست مخالف قرار دے دیا، کہتے ہیں جمہوریت کے نام پر ملک دشمن ریلیاں نکالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اعجازشاہ کا سوموار کے روز اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ملک اور اس کے ادارے کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ کہا کہ حزب اختلاف ملک میں انتشار پھیلانا چاہتی ہے۔ وزیرداخلہ بولے کہ نوازشریف مجرم ہیں، بیماری کا بہانہ بنا کر بیرون ملک فرارہوئے۔ نوازشریف بیرون ملک بیٹھ کر ریاست مخالف پراپیگنڈہ کو فروغ دے رہے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ان کی ریلیوں کا پاکستان کی فلاح و بہبود اور جمہوری اصولوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔