Friday, March 29, 2024

جمہوریت کے تسلسل سے اداروں کی عزت میں اضافہ ہوتا ہے، مریم اورنگزیب

جمہوریت کے تسلسل سے اداروں کی عزت میں اضافہ ہوتا ہے، مریم اورنگزیب
December 15, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے تسلسل پر بار بار شب خون مارا گیا۔ جمہوریت کے تسلسل سے اداروں کی کارکردگی اور عزت میں اضافہ ہوتا ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں ہمیشہ جمہوری ادوار میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے گئے جس کا ثبوت پچھلے چار سالوں میں پوری قوم کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظام اور اداروں کی مضبوطی کے لئے جمہوری تسلسل بہت ضروری ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے ہی ملک میں لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو تقویت ملنے سے ہی ملک کو تقویت ملے گی۔
نیشنل منجمنٹ کورس کے حوالے سے وزیر اطلاعات نے کہا کہ پپس کی وجہ سے صوبائی اداروں اور پارلیمنٹ میں رابطوں کو فروغ ملا۔ پپس میں پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی کے حوالے سے بھی کورسوں کو اہتمام کیا جائے۔