Friday, May 3, 2024

جمہوریت کے استحکام کیلئے انتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں : شیری رحمان

جمہوریت کے استحکام کیلئے انتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں : شیری رحمان
July 30, 2015
  اسلام آباد(92نیوز) پیپلز پارٹی  کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام کے لئے انتخابی اصلاحات نا گزیرہیں ۔ اسلام آباد میں راؤنڈ ٹیبل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ہمیں جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لئے الیکشن ریفارمزکی ضرورت ھے اور ساری سیاسی جماعتوں کو مل کے کام کرنا ہوگا۔ موجودہ سیاسی نظام کشمکش کا شکار ہے  اور اب وقت آگیا ہے کے عام لوگوں کو بھی الیکشن لڑنے کا موقع ملنا چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ  ہمیں دھرنوں  کی سیاست چھوڑ کر جمہوری سسٹم کو مستحکم کرنا ہو گا۔