Monday, May 13, 2024

جمہوریت کو رواں رکھنے کیلئے صاف شفاف الیکشن لازمی ہیں، غلام سرور خان

جمہوریت کو رواں رکھنے کیلئے صاف شفاف الیکشن لازمی ہیں، غلام سرور خان
November 20, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) وفاقی وزیرہوابازی غلام سرور خان نے کہا ملک میں جمہوریت کو رواں رکھنے کے لیے صاف شفاف الیکشن لازمی ہیں۔

وزیر غلام سرور خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے انتخابی اصلاحات کی منظوری پورے پاکستان کی جیت ہے۔ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات سے ملک میں جمہوریت مزید مضبوط ہو گی۔

اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کسی تعمیری کام کیلئے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں۔ اس وقت نوے لاکھ پاکستانی سمندر پار مقیم ہیں اور ملکی معیشت کےلیے ریڑھ کی ہڈی ہیں، ان کو ووٹ کا حق دے کر پی ٹی آئی نے اپنا وعدہ پورا کیا۔