Thursday, April 25, 2024

جمہوریت کا چیمپئن اوچھی حرکتوں پر اتر آیا ہے: مشال ملک

جمہوریت کا چیمپئن اوچھی حرکتوں پر اتر آیا ہے: مشال ملک
March 18, 2017
اسلام آباد(92نیوز)کشمیری حریت رہنماءیاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک بھارت پر برس پڑیں کہتی ہیں مقبوضہ وادی میں تشدد جاری ہےانتخابات کا بائیکاٹ کرنیوالوں کو گرفتار کیا جارہا ہے جبکہ جمہوریت کا چمپئن اوچھی حرکتوں پر اترآیا۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشال ملک کاکہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں الیکشن کے نام پر ڈرامہ ہورہاہے لوگوں کو زبردستی ووٹ ڈالنے کےلئے دباﺅ ڈالا جارہا ہے۔ مشال ملک نے کہا کہ ان کے شوہر یاسین ملک کا آپریشن ہونا تھا لیکن بھارتی فوج نے انہیں پھر جیل میں ڈال دیا۔ حریت رہنماءکی اہلیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھانے کےلئے میڈیا بھرپور تعاون کرے۔