Thursday, April 25, 2024

جمہوریت کا مذاق اڑانے پر ن لیگی ارکان سر شرم سے جھکا لیں ، عمران خان کا ٹویٹ

جمہوریت کا مذاق اڑانے پر ن لیگی ارکان سر شرم سے جھکا لیں ، عمران خان کا ٹویٹ
November 21, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ جمہوریت کا مذاق اڑانے پر ن لیگی ارکان کو سر شرم سے جھکا لینا چاہئے ۔ نااہلی کے باوجود نوازشریف کوصدر رکھنے کیلئے ترمیم کی مخالفت کی گئی ۔
چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ لیگی ارکان اسمبلی کا واحد مقصد شریف مافیا کی کرپشن بچانا ہے ۔ آج ن لیگ نے تمام اخلاقی تقاضوں کی نفی کی ۔ ،ن لیگ نے بدعنوان رہنما کو قانون سے بالاتر بنانے کی کوشش کی ہے
چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ قوم خصوصاً نوجوانوں کو انتہائی غلط پیغام دیا گیا ۔ ن لیگ نے آج قوم کو پیغام دیا کہ کرپٹ ہونا کوئی برائی نہیں ۔