Saturday, April 20, 2024

جمہوریت عوام کی حکمرانی کا نام ہے،نوازشریف

جمہوریت عوام کی حکمرانی کا نام ہے،نوازشریف
April 17, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت عوام کی حکمرانی کا نام پہے ۔ عوام ووٹ کے ذریعے اپنا فیصلہ سناتے ہیں،ریاست عوام کے فیصلے کو تسلیم کرتی ہے ۔اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ووٹ کے تقدس کو تماشہ بنادیا گیا،قومی وجود کو لاحق بیماری کا سراغ لگانا ہوگا، 70 سال سے جاری کھیل قوم کی بدقسمتی ہے ۔ ووٹ کو عزت دو سیمینار سے خطاب میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے ملک میں ماضی اور حال کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے تاریخ کے دن زیادہ خوش کن نہیں  ،ملک میں جمہورت مضبوط قدم نہیں جما سکی ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے  دعویٰ  کیا کہ  ن لیگ بلوچستان میں سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آ ئی تھی  ،آئندہ انتخابات میں سندھ میں بھی ن لیگ کا ڈنکا بجے گا ۔میاں نواز شریف نے واضح کہا کہ مہذب قومیں عوامی فیصلے کا احترام کرتی ہیں  ،جمہوریت عوام کی حکمرانی کا نام ہے اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں قومی وجود کو لاحق بیماری کا پتہ کرنا ہوگا ، قائداعظم کی جدوجہد جمہوری اصولوں پر مبنی تھی۔ چیف جسٹس پاکستان نے اعلان کیا تھا انتخابات وقت پر ہونگے، ان کا صاف و شفاف انتخابات کرانے کا عزم خوش آئند ہے،  ن لیگ کی لیڈر شپ کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔