Thursday, May 9, 2024

جمہوریت اور انسانی حقوق کاسبق دینے والوں کو اپنا ماضی دیکھنا چاہئے ، ترک صدر

جمہوریت اور انسانی حقوق کاسبق دینے والوں کو اپنا ماضی دیکھنا چاہئے ، ترک صدر
April 25, 2019

انقرہ ( 92 نیوز) ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ ہمیں جمہوریت اور انسانی حقوق کا سب دینے والوں کو اپنے ماضی پر بھی نظر ڈالنی چاہئے ۔
ترک صدر نے سرکاری ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ فرانس کا آرمینی نسل کشی کا دن منانا منافقت کے مترادف ہے ، فرانس کو دن منانے سے پہلے روانڈا اور الجیریا میں اپنے کردار پر نظر ڈالنا چاہیے۔
طیب اردوان کا کہنا تھا کہ دنیا کو دیکھنا چاہیے روانڈا میں 25 سال قبل 8 لاکھ افراد کس نے قتل کیے تھے۔ 24 اپریل آمینیا میں نسل کشی کا دن منایا جاتا ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ 24 اپریل 1915 کو آرمینا میں عثمانی سلطنت نے قتل وغارت شروع کی تھی۔