Saturday, April 20, 2024

جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال اکبر بگٹی انتقال کر گئے

جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال اکبر بگٹی انتقال کر گئے
April 27, 2015
کوئٹہ(92نیوز)نواب اکبر بگٹی کے بیٹے اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال اکبر بگٹی مختصرعلالت کے بعد انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق طلال اکبر بگٹی کی طبیعت خراب ہونے کے باعث گزشتہ رات انہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔ طلال اکبر بگٹی کی وفات حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوئی  ان کے انتقال پر صدر ، وزیر اعظم ، الطاف حسین ، عمران خان سمیت دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر اور وزیر اعظم نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور ان کے درجات کی بلندی کےلئے دعا کی۔