Sunday, May 19, 2024

جمہوری وطن پارٹی نے وفاقی حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دے دیا

جمہوری وطن پارٹی نے وفاقی حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دے دیا
June 22, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) جمہوری وطن پارٹی نے وفاقی حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم  دے دیا ، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ایک ہفتے میں معاہدے پرعملدرآمد کیا جاتا ہے تو ٹھیک ورانہ علیحدہ ہوجائیں گے۔

وفاقی حکومت تاحال اتحادی جماعتوں کو منانہ سکی ، بی این پی مینگل کا حکومتی اتحاد سے علیحدگی کے بعد سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا، جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ بگٹی بھی وفاقی حکومت سے ناراض ہو گئے ، سینٹرل کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی حکومت کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دے دیا،کہا کہ اگر معاہدے پرعملدرآمد کیا جاتا ہے تو ٹھیک ورانہ اتحاد سے علیحدہ ہوجائیں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزراءپرامید ہیں کہ بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر جان مینگل ،نوابزادہ شاہ بگٹی سمیت دیگر اتحادیوں کو جلد منا لیں گے جبکہ اتحادیوں کے خدشات اور تحفظات دورکرنے کےلئے وفاقی حکومت کوشاں ہے ۔

جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے جوبھی وعدے کئے ایک بھی وفا نہیں ہواآج بھی سند ھ اور پنجاب میں بہت سے بگٹی قبائل بے یارومددگار ہیں ۔