Wednesday, April 24, 2024

جمہوری نظام میں مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے ، گورنر پنجاب

جمہوری نظام میں مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے ، گورنر پنجاب
October 8, 2020

لاہور ( 92 نیوز) گورنرپنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ جمہوری نظام میں مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے،اپوزیشن اگر جلسے جلوسوں سے حکومت گرانا چاہتی ہے تو ایسا نہیں ہو گا۔

گورنر ہاؤس میں ریسکیو 1122کے زیر اہتمام سانحات کی آگاہی کے قومی دن پرتقریب  کا انعقاد کیا گیا جس میں  ریسکیو ادارے کی سانحات کے موقع پر عوامی ریلیف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

میڈ یا سے گفتگو میں گورنر پنجاب چودھری محمدسرور کا کہنا تھا کہ سیاست میں حرف آخر کوئی چیز نہیں ، کسی پاکستانی پر غداری کا الزام نہیں لگنا چاہئے ایسی سیاست کے خلاف ہوں ۔

تقریب سے خطاب میں صوبائی خالد محمود کا کہنا تھا کہ ریسکیو فورس عالمی معیار کا ادارہ بن چکا ہے ،ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر نے ادارے کی کارکردگی بارے شرکا کو بریف کیا۔