Tuesday, April 30, 2024

  جموں کی کٹھ پتلی عدالت نے گائے کے گوشت پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیدیا

   جموں کی کٹھ پتلی عدالت نے گائے کے گوشت پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیدیا
October 16, 2015
سرینگر(92نیوز)جموں کی کٹھ پتلی عدالت  نے بھارتی حکومت کےجاہلانہ فیصلے کی توثیق کر دی،عدالت کا گائے کے  گوشت پر پابندی  پر سختی سے عملدرآمد کا حکم جبکہ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ کامسلمانوں کو گائے کا گوشت نہ کھانے کا الٹی میٹم ۔ تفصیلات کےمطابق جموں کی کٹھ پتلی عدالت  نے بھارتی حکومت کےجاہلانہ فیصلے کی توثیق کر دی ،گائے کے  گوشت پر پابندی  پر سختی سے عملدرآمد کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔ دوسری طرف بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے مسلمانوں کو الٹی میٹم بھی دیا ہے کہ اگر مسلمانوں کو بھارت میں رہنا ہے تو گوشت کھانا چھوڑنا پڑے گا ۔